Translation Language

رکوعاتہا 2
سورة الـمّـدّثّـر
اٰیاتہا 56
The One Enveloped / Al Muddaththir (Recite)

Tarteeb e Nuzool:(4)Tarteeb e Tilawat:(74)Mushtamil e Para:(29)Total Aayaat:(56)
Total Ruku:(2)Total Words:(288)Total Letters:(1023)Meccan (مکی)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
يٰٓاَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ1 
اے بالا پوش اوڑھنے والے
O the Cloaked One! (Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him)
قُمْ فَاَنْذِرْ2 
کھڑے ہوجاؤ پھر ڈر سناؤ
Rise up and warn!
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ3 
اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو
And proclaim the Purity of your Lord.
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ4 
اور اپنے کپڑے پاک رکھو
And keep your clothes clean.
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ5 
اور بتوں سے دور رہو
And stay away from idols.
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ6 
اور زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو
And do not favour others in order to receive more.
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ7 
اور اپنے رب کے لیے صبر کیے رہو
And for the sake of your Lord, patiently endure.
فَاِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُوْرِ8 
پھر جب صور پھونکا جائے گا
So when the Trumpet will be blown.
فَذٰلِكَ يَوْمَىِٕذٍ يَّوْمٌ عَسِيْرٌ9 
تو وہ دن کڑا (سخت) دن ہے
So that is a tough day.
عَلَي الْكٰفِرِيْنَ غَيْرُ يَسِيْرٍ10 
کافروں پر آسان نہیں
Not easy upon the disbelievers.
ذَرْنِيْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيْدًا11 
اسے مجھ پر چھوڑ جسے میں نے اکیلا پیدا کیا
Leave him to Me, the one whom I created single.
وَّجَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا12 
اور اسے وسیع مال دیا
And gave him vast wealth.
وَّبَنِيْنَ شُهُوْدًا13 
اور بیٹے دیے سامنے حاضر رہتے
And gave him sons present before him.
وَّمَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِيْدًا14 
اور میں نے اس کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کیں
And made several preparations for him.
ثُمَّ يَطْمَعُ اَنْ اَزِيْدَ15 
پھر یہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں
Yet he desires that I should give more.
كَلَّا ۭ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيْدًا16 
ہرگز نہیں وہ تو میری آیتوں سے عناد رکھتا ہے
Never! For he is an enemy to Our signs!
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًا17 
قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں
Soon I shall mount him on Saood, the hill of fire.
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَ18 
بیشک وہ سوچا اور دل میں کچھ بات ٹھہرائی
Indeed he thought, and inwardly decided.
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ19 
تو اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی
So accursed be he, how evilly did he decide!
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ20 
پھر اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی
Again accursed be he, how evilly did he decide!
ثُمَّ نَــظَرَ21 
پھر نظر اٹھا کر دیکھا
He then dared to lift his gaze.
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ22 
پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑا
Then frowned and grimaced.
ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ23 
پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا
Then he turned away, and was haughty.
فَقَالَ اِنْ هٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ يُّؤْثَرُ24 
پھر بولا یہ تو وہی جادو ہے اگلوں سے سیکھا
And said, “This is nothing but magic learnt from earlier men.”
اِنْ هٰذَآ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ25 
یہ نہیں مگر آدمی کا کلام
“This is nothing but the speech of a man.”
سَاُصْلِيْهِ سَقَرَ26 
کوئی دم جاتا ہے کہ میں اسے دوزخ میں دھنساتا ہوں
I will soon fling him into hell.
وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُ27 
اور تم نے کیا جانا دوزخ کیا ہے
And what have you understood, what hell is!
لَا تُبْقِيْ وَلَا تَذَرُ28 
نہ چھوڑے نہ لگی رکھے
It neither leaves, nor spares.
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ29 
آدمی کی کھال اتار لیتی ہے
It strips away the hide of man.
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ30 
اس پر اُنیس داروغہ ہیں
Above it are nineteen guards.
وَمَا جَعَلْنَآ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰۗىِٕكَةً ۠ وَّمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۙ لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَيَزْدَادَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِيْمَانًا وَّلَا يَرْتَابَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۙ وَلِيَقُوْلَ الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّالْكٰفِرُوْنَ مَاذَآ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ۭ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَهْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَمَا يَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ۭ وَمَا ھِيَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ   ۧ31 
اور ہم نے دوزخ کے داروغہ نہ کیے مگر فرشتے، اور ہم نے ان کی یہ گنتی نہ رکھی مگر کافروں کی جانچ کو اس لیے کہ کتاب والوں کو یقین آئے اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے اور کتاب والوں اور مسلمانوں کو کوئی شک نہ رہے اور دل کے روگی (مریض) اور کافر کہیں اس اچنبھے کی بات میں اللہ کا کیا مطلب ہے، یونہی اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے، اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور وہ تو نہیں مگر آدمی کے لیے نصیحت
We have not appointed the guards of hell, except angels; and did not keep this number except to test the disbelievers – in order that the People given the Book(s) may be convinced, and to increase the faith of the believers – and so that the People given
كَلَّا وَالْقَمَرِ32 
ہاں ہاں چاند کی قسم
Yes, never!* By oath of the moon. (Hell will never spare the disbelievers).
وَالَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ33 
اور رات کی جب پیٹھ پھیرے
And by oath of the night when it turns back.
وَالصُّبْحِ اِذَآ اَسْفَرَ34 
اور صبح کی جب اجا لا ڈالے
And by oath of the morning, when it spreads light.
اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِ35 
بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں کی ایک ہے
Indeed hell is one of the greatest entities.
نَذِيْرًا لِّلْبَشَرِ36 
آدمیوں کو ڈراؤ
Warn the men.
لِمَنْ شَاۗءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّتَقَدَّمَ اَوْ يَتَاَخَّرَ37 
اسے جو تم میں چاہے، کہ آگے آئے یا پیچھے رہے
For the one among you who wishes to come forward or stay back.
كُلُّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْ رَهِيْنَةٌ38 
ہر جان اپنی کرنی (اعمال) میں گروی ہے
Every soul is mortgaged for its own deeds.
اِلَّآ اَصْحٰبَ الْيَمِيْنِ39 
مگر دہنی طرف والے
Except those on the right side.
فِيْ جَنّٰتٍ ۺ يَتَسَاۗءَلُوْنَ40 
باغوں میں پوچھتے ہیں
In Gardens, they seek answers,
عَنِ الْمُجْرِمِيْنَ41 
مجرموں سے
- From the guilty.
مَا سَلَكَكُمْ فِيْ سَقَرَ42 
تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی
“What took you into the hell?”
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّيْنَ43 
وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے
They said, “We never used to offer the prayer.”
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِيْنَ44 
اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے
“Nor used to feed the needy.”
وَكُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَاۗىِٕضِيْنَ45 
اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے
“And used to dwell on evil matters with those who think evilly.”
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّيْنِ46 
اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے
“And used to deny the Day of Justice.”
حَتّىٰٓ اَتٰىنَا الْيَقِيْنُ47 
یہاں تک کہ ہمیں موت آئی
“Till death overcame us.”
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيْنَ48 
تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی
So the intercession of the intercessors will not benefit them. (The disbelievers will not have any intercessor.)
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِيْنَ49 
تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں
So what is the matter with them that they turn away from the advice?
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ50 
گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں
As if they were startled donkeys -
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ51 
کہ شیر سے بھاگے ہوں
Fleeing away from a lion.
بَلْ يُرِيْدُ كُلُّ امْرِۍ مِّنْهُمْ اَنْ يُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً52 
بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دیے جائیں
Rather each one of them desires that he should be given open Books.
كَلَّا ۭ بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ53 
ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں
Never! In fact they do not fear the Hereafter.
كَلَّآ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌ54 
ہاں ہاں بیشک وہ نصیحت ہے
Yes indeed, this is an advice.
فَمَنْ شَاۗءَ ذَكَرَهٗ55 
تو جو چاہے اس سے نصیحت لے
So whoever wills may heed advice from it.
وَمَا يَذْكُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللّٰهُ ۭ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ   ۧ 56 
اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے، وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا
And what advice will they heed, except if Allah wills? Only He deserves to be feared, and His only is the greatness of forgiving.