TRUE QURAN
Home
About
Mission
Contact
Translation Language
Default View
Urdu (Kanzul Iman)
English (The Glorious Quran)
English (The Treasure of Faith)
English (The Treasure of Faith)
Dutch (DE HEILIGE QORAAN)
French (Le Coran)
رکوعاتہا 2
سورة الـمعارج
اٰیاتہا 44
The Ways of Ascent / Al Ma'arij (
Recite
)
Tarteeb e Nuzool:(79)
Tarteeb e Tilawat:(70)
Mushtamil e Para:(29)
Total Aayaat:(44)
Total Ruku:(2)
Total Words:(241)
Total Letters:(957)
Meccan (مکی)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
سَاَلَ سَاۗىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ
1
ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے
A requester seeks the punishment that will take place -
لِّلْكٰفِرِيْنَ لَيْسَ لَهٗ دَافِعٌ
2
جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں
- Upon the disbelievers – the punishment that none can avert.
مِّنَ اللّٰهِ ذِي الْمَعَارِجِ
3
وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے
From Allah, the Lord of all pinnacles.
تَعْرُجُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَيْهِ فِيْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِيْنَ اَلْفَ سَـنَةٍ
4
ملائکہ اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے
The angels and Jibreel, ascend towards Him – the punishment will befall on a day which spans fifty thousand years.
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيْلًا
5
تو تم اچھی طرح صبر کرو
Therefore patiently endure, in the best manner (O dear Prophet Mohammed - peace and blessings be upon him).
اِنَّهُمْ يَرَوْنَهٗ بَعِيْدًا
6
وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں
They deem it to be remote.
وَّنَرٰىهُ قَرِيْبًا
7
اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں
Whereas We see it impending.
يَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَاۗءُ كَالْمُهْلِ
8
جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی
The day when the sky will be like molten silver.
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
9
اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون
And the hills will be light as wool.
وَلَا يَسْـَٔــلُ حَمِيْمٌ حَمِـيْمًا
10
اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا
And no friend will ask concerning his friend.
يُّبَصَّرُوْنَهُمْ ۭ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِيْ مِنْ عَذَابِ يَوْمِىِٕذٍۢ بِبَنِيْهِ
11
ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے مجرم آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے
They will be seeing them; the guilty will wish if only he could redeem himself from the punishment of that day, by offering his sons.
وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِيْهِ
12
اور اپنی جورو اور اپنا بھائی
And his wife and his brother.
وَفَصِيْلَتِهِ الَّتِيْ تُـــــْٔوِيْهِ
13
اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے
And the family in which he was.
وَمَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا ۙ ثُمَّ يُنْجِيْهِ
14
اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے
And all those who are in the earth - then only if the redemption saves him!
كَلَّا ۭ اِنَّهَا لَظٰى
15
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی آگ ہے
Never! That is indeed a blazing fire.
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى
16
کھال اتار لینے والی بلارہی ہے
A fire that melts the hide.
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰى
17
اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا
It calls out to him who reverted and turned away.
وَجَمَعَ فَاَوْعٰى
18
اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا)
And accumulated wealth and hoarded it.
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا
19
بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص
Indeed man is created very impatient, greedy.
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا
20
جب اسے برائی پہنچے تو سخت گھبرانے والا
Very nervous when touched by misfortune.
وَّاِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوْعًا
21
اور جب بھلائی پہنچے تو روک رکھنے والا
And refraining, when good reaches him.
اِلَّا الْمُصَلِّيْنَ
22
مگر نمازی
Except those who establish prayer.
الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَاتِهِمْ دَاۗىِٕمُوْنَ
23
جو اپنی نماز کے پابند ہیں
Those who are regular in their prayers.
وَالَّذِيْنَ فِيْٓ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ
24
اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے
And those in whose wealth exists a recognised right,
لِّلسَّاۗىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ
25
اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے
For those who beg, and for the needy who cannot even ask.
وَالَّذِيْنَ يُصَدِّقُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ
26
اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں
And those who believe the Day of Judgement to be true.
وَالَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ
27
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں
And those who fear the punishment of their Lord.
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَاْمُوْنٍ
28
بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں
Indeed the punishment of their Lord is not a thing to be unafraid of!
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ
29
اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
And those who protect their private organs (from adultery).
اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ
30
مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں
Except with their wives and the bondwomen in their possession, for there is no reproach on them.
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ
31
تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں
So those who desire more than this – it is they who are the transgressors.
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ
32
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں
And those who protect the property entrusted to them, and their agreements.
وَالَّذِيْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَاۗىِٕمُوْنَ
33
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں
And those who are firm upon their testimonies.
وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ
34
اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں
And those who protect their prayers.
اُولٰۗىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ۧ
35
یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا
It is these who will be honoured in Gardens.
فَمَالِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِيْنَ
36
تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں
So what is the matter with these disbelievers, that they stare at you (O dear Prophet Mohammed - peace and blessings be upon him)?
عَنِ الْيَمِيْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيْنَ
37
داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ
From the right and the left, in groups?
اَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِۍ مِّنْهُمْ اَنْ يُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيْمٍ
38
کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ چین کے باغ میں داخل کیا جائے
Does every man among them aspire to be admitted into the Garden of serenity?
كَلَّا ۭ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا يَعْلَمُوْنَ
39
ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں
Never! We have indeed created them from a thing they know.
فَلَآ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ
40
تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے کہ ضرور ہم قادر ہیں
So I swear by the Lord of every East and every West, that We are indeed Able.
عَلٰٓي اَنْ نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ ۙ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ
41
کہ ان سے اچھے بدل دیں اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا
To replace them by those better than them; and none can escape from Us.
فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَيَلْعَبُوْا حَتّٰى يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِيْ يُوْعَدُوْنَ
42
تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے
Therefore leave them, involved in their indecencies and play, till they confront their day which they are promised.
يَوْمَ يَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ يُّوْفِضُوْنَ
43
جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں
A day when they will come out of the graves in haste, as if rushing towards their goals.
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۭ ذٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ ۧ
44
آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا
With lowered eyes, disgrace overcoming them; this is the day, which they had been promised.
Tick